گجرات میں پانچویں سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس
فضا نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی
گجرات (سٹی رپورٹر)گجرات میں پانچویں سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس حیات سٹیڈیم پھلروان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان رسول، مریدین اور عقیدہ ختم نبوت سے وابستگی رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔صدارتی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے عشق رسول، مقام و مرتبہ رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے شرکا کو دینی تعلیمات، محبت رسول اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، ملک میں امن و سلامتی اور حاضرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔کانفرنس کے دوران چوہدری سنی شہزاد آرائیں نے صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی تاج پوشی بھی کی۔ پنڈال اور اطراف کی فضا نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور تاجدار ختم نبوت کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments