برداشت، تحمل اور حسن اخلاق معاشرے کو مضبوط بناتے :شمس عمران
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی شمس عمران نے کہا ہے کہ برداشت، تحمل اور حسن اخلاق معاشرے کو مضبوط بناتے ہیں۔
آج ہمارے معاشرتی مسائل کی ایک بڑی وجہ عدم برداشت، غصہ، جلد بازی اور ایک دوسرے کے ساتھ نامناسب رویے ہیں۔ معمولی اختلافات کو انا کا مسئلہ بنا لینا اور دوسروں کی بات سننے کے بجائے اپنی رائے مسلط کرنا معاشرتی فاصلے بڑھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات انسانیت، صبر، معافی، رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتی ہیں۔ ہمیں دوسروں کی غلطیوں کو معاف کرنے ، اختلاف رائے برداشت کرنے اور ہر انسان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی خوبصورتی اس کے افراد کے کردار اور رویوں سے پہچانی جاتی ہے ، اس لیے ہمیں اپنی گفتگو، سوچ اور طرز عمل میں مثبت تبدیلی لاتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments