پروفیسر محمد اقبال جاوید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس

 پروفیسر محمد اقبال جاوید کو خراجِ عقیدت  پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) معروف علمی و ادبی شخصیت اور ماہر تعلیم پروفیسر محمد اقبال جاوید مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔۔۔

 جس میں مقررین نے کہا کہ علم کی کرنوں سے کئی نسلوں کو منور کرنے والے پروفیسر محمد اقبال جاوید ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر محمد اقبال جاوید 9ستمبر 2026ء کو اپنی علمی و ادبی خدمات کے نقوش چھوڑ کر اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ۔ ان کی علمی و ادبی خدمات نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محمد اقبال نجمی، بریگیڈیئر سلطان مظفر، ڈاکٹر عبدالماجد حمید مشرقی، پروفیسر سلمان بشیر ناگی، ڈاکٹر احسان اللہ طاہر، سجاد محمود، محمد احمد عریب اوردیگرنے کیا، آخر میں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...