پٹرول سستا ہونے کے باوجود , سبزیوں , پھلوں‌کی قیمتیں بڑھ گئیں‌ . مرغی انڈوں‌ کے نوخوں‌میں‌بھی اضافہ

پٹرول سستا ہونے کے باوجود , سبزیوں , پھلوں‌کی قیمتیں بڑھ گئیں‌ . مرغی انڈوں‌ کے نوخوں‌میں‌بھی اضافہ

مارکیٹ کمیٹی نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے چند سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کردی،تھوم،بھنڈی،شملہ مرچ وغیرہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

راولپنڈ ی( زاہداعوان)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود مارکیٹ کمیٹی نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے چند سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کردی، جبکہ اکثر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں۔ مرغی اور انڈوں کے نرخوں میں بھی اضافہ کردیاگیا۔’’دنیا‘‘نے گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پھل و سبزیوں کے نرخوں میں اضافے کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد مارکیٹ کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک اورلیموں کی قیمتوں میں کمی کی ہے تاہم تھوم دیسی و چائنہ، بھنڈی، شملہ مرچ اور فراشبین سمیت متعدد سبزیوں اور پھلوں کے نرخ پہلے سے مزید بڑھا دئیے ہیں۔ تھوم گزشتہ اتوار 106روپے فی کلو جبکہ گزشتہ روز 120روپے فی کلو ، بھنڈی گزشتہ اتوار 60روپے جبکہ گزشتہ روز 64روپے فی کلو، شملہ مرچ 76روپے فی کلو سے بڑھ کر 112روپے فی کلو گرام، فراشبین 56روپے سے بڑھ کر 64روپے فی کلو گرام ہوگئی۔مرغی برائیلر زندہ 105روپے سے بڑھ کر 133 روپے فی کلو گرام جبکہ انڈے شیور 99روپے سے بڑھ کر 108روپے فی درجن ہوگئے ۔ اسی طرح متعدد سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔لیڈ

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں