مردان، ٹریفک حادثات میں 6افراد زخمی
مردان (نمائندہ دنیا) مردان کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 6افراد زخمی ہوگئے۔
رستم کمرگئی پمپ کے قریب موٹر کار اور فلائنگ کوچ کے آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص، جھنڈے بازار میں لوڈر چنگچی سے گرنے کے باعث ایک نوجوان، کالج چوک میں جیپ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار، کوہی برمول میں موٹرسائیکل کے پہیے میں چادر پھنسنے سے ایک شخص، تخت بھائی تحصیل کمپلیکس کے قریب موٹرسائیکلوں کے ٹکرانے سے ایک شخص، کاٹلنگ غونڈو میں موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔