مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر انٹراپارٹی انتخابات کا عمل جاری

مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر  انٹراپارٹی انتخابات کا عمل جاری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام عوام کو اختیار دو، عوام کو اعتماد دو کے نعرے کے تحت ملک گیر انٹرا پارٹی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

 جس کے دوران لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ سمیت ملک کے مختلف شہروں کی 500سے زائد یونین کونسلز میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے۔ سندھ اور خیبرپختونخواہ میں بھی انٹرا پارٹی انتخابات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشنز پر کارکنان اور ووٹرز کا غیر معمولی رش اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ الیکشن کمشنر کی جانب سے مقرر کردہ وقت پر پولنگ شروع ہوئی جو دن بھر منظم اور پرامن انداز میں جاری رہی۔ ان انتخابات کی خاص بات خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت تھی، جن کیلئے الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے، حتمی نتائج کا اعلان چیف الیکشن کمشنر انجینئر حارث ڈار کی جانب سے کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں