25 لاکھ سے زائد خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا ،وفاقی محتسب

 25 لاکھ سے زائد خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا ،وفاقی محتسب

15 دسمبر تک246,602شکا یات کے فیصلے کئے ، 12علا قا ئی دفا تر قا ئم،پریس کانفرنس

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب کا ادارہ25 لا کھ سے زیا دہ افراد کو ریلیف دے چکا ہے ۔سال2025 کے دوران شکا یات کی تعدادڈھا ئی لا کھ سے بڑ ھ جا ئے گی۔ ان خیالات کا اظہاروفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ گز شتہ چار سال میں 12 نئے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے گئے جس کے بعد ہیڈ آفس سمیت علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز کی تعداد28 ہو گئی ہے ، کھلی کچہریوں اور او سی آر پروگرام کی تعداد بڑ ھا ئی گئی جس سے ملک کے دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں کے عوام کو بھی ان کے گھر کے قریب مفت انصاف مل رہا ہے ۔وفاقی محتسب کا وٹس ایپ چینل اس سال مارچ میں شر وع کیا گیا۔جد ید ترین انفا رمیشن ٹیکنا لو جی اور سوشل میڈ یا کے استعمال سے اب لوگ گھر بیٹھے وفاقی محتسب سے انصاف حاصل کر رہے ہیں۔ اس سال 15 دسمبر تک246,602 شکا یات کے فیصلے کر چکے ہیں۔ آ ئی آ ر ڈی کے تحت6960 شکا یات کے فیصلے کئے گئے ۔128,427 بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کو ریلیف فرا ہم کیا گیا جبکہ بچوں کی653 شکا یات کو نمٹا یا جا چکا ہے ۔ ان سب کو شا مل کر کے دیکھا جا ئے تو اب تک شکایات کی مجمو عی تعداد چا ر لا کھ تک پہنچ جاتی ہے ۔ شکا یت کنندگان مو با ئل ایپ، ویب سا ئٹ اور ای میل کے ذریعے بھی شکا یات کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں