کھیوڑہ :مخالفین کی فائرنگ ،دولہا کے بھا ئی سمیت 2افراد قتل
شادی ہال کے باہر فائرنگ میں زخمی ہسپتال منتقل ،ملزم فرار ، مقدمہ درج
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی شادی ہال کے باہر باراتیوں پر فائرنگ، دولہا کے بھائی سمیت دو افراد قتل اور تین زخمی کردئیے گئے ۔ پھپھرا کے رہائشی سلطان کے بیٹے کی شادی کی تقریب ملکوال میں واقع میرج ہال میں جاری تھی ، د ولہا کا بھائی 28 سالہ محمد طارق دیگر افراد کے ہمراہ میرج ہال کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک انکے مخالفین وہاں آ گئے اور فائرنگ کر دی جس سے دو لہا کا بھائی محمد طارق، باراتی 50 سالہ محمد انار ، 27 سالہ محمد عمران، شاہد تارڑ اور خضر حیات شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تاہم دو افراد محمد طارق اور محمد انار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگئے ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شرو ع کردی ۔