قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ  میں مطلوب اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

زیر حراست اشتہاری نے معمولی لڑائی جھگڑے پر ساتھیوں کے ہمراہ آہنی راڈ اور بیلچے کے وار سے شہری کو قتل جبکہ دوسرے شہری کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری جنوری 2024سے پولیس کو مطلوب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں