حضرو ، 16سالہ لڑکے سے بداخلاقی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
حضرو (اے پی پی) رنگو پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے بداخلاقی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔
متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ میرا بیٹا بعمر 16 سال اکثر اوقات پریشان رہتا تھا میں نے اپنے بیٹے سے پریشانی کی وجہ پوچھی تو میرے بیٹے نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل مسمی حارث مجھے رات کے وقت ورغلا پھسلا کر اپنے چچا کے گھر لے گیا اور میرے ساتھ بداخلاقی کی اسی دوران مدثر اور شبیر بھی آگئے جنہوں نے میری ویڈیو بنائی ۔مقدمہ درج ،تفتیش شروع کر دی گئی ۔