راولپنڈی ،گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات
پولیس کے 450سے زائد افسران و جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے
راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کئے گئے۔ 450سے زائد افسران و جوانوں نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے ، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیموں نے گشت کے فرائض سرانجام دیئے ،سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کرتے رہے ۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔