قائداعظم کی سالگرہ کے حوالے سے راولپنڈی میں تقریب

قائداعظم کی سالگرہ کے حوالے سے راولپنڈی میں تقریب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نوازشریف اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کے موقع پر راولپنڈی میں ن لیگ کے زیراہتمام تقریب ہوئی۔۔۔

 پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نواز شریف اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے قائداعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظمؒ کی جدوجہد اور اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں