ممکنہ برفباری، مری میں سیاحوں کا رش،متعلقہ ادارے ہائی الرٹ

ممکنہ برفباری، مری میں سیاحوں کا رش،متعلقہ ادارے ہائی الرٹ

نئے سال کی آمد کے موقع پر تمام انتظامات مکمل،ٹریفک پولیس بھی تعینات

مری (نمائندہ دنیا) ملکہ کوہسار مری کالے گہرے بادلوں دھند اور یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ وویک اینڈ کے موقع پر ملک بھر سے سیاحوں نے اس دلکش وادی میں ڈیرے ڈال لئے جبکہ نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے سیاحو ں کی کثیر تعداد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ادھر مری انتظامیہ نے نئے سال کی آمد کے موقع پر تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ضلعی افسران سمیت تمام متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس مری بھی متحرک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں