چکوال، مہنگا گوشت فروخت کرنے پر 13 دکانیں سیل
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے کارروائی کی،دکاندار گرفتار
چکوال (آئی این پی) ضلع چکوال میں گراں فروشی کی مسلسل شکایات، متعدد وارننگز اور جرمانوں کے باوجود خلاف ورزیوں پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے آپریشن کے دوران مٹن اور بیف مہنگے داموں فروخت کرنے والی 13مختلف دکانوں کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران تمام دکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔