اسلام آباد، رواں سال جرائم میں 37فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد، رواں سال جرائم میں 37فیصد کمی ریکارڈ

23,683ملزمان گرفتار، 2ارب روپے سے زائد کا مسروقہ مال برآمدڈکیتی، راہزنی، کار چوری میں ملوث 578گینگز کے 1308ارکان گرفتار1801منشیات فروش، غیر قانونی اسلحہ والے 2308ملزم گرفتار، رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سال 2025کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی جرائم میں 37فیصد تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سنگین جرائم میں تو 69فیصد نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، پولیس نے 23,683ملزمان کو گرفتار کیا اور 2ارب روپے سے زائد کا مسروقہ مال برآمد کیا۔ ڈکیتی، راہزنی، کار اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 578گینگز کے 1308ارکان گرفتار ہوئے، جن سے کروڑوں روپے مالیت کی 375گاڑیاں اور 851موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ قتل کے مقدمات میں موثر کارروائیوں کے نتیجے میں 187ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ 4000سے زائد اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم بھی پولیس کے ہتھے چڑھے۔

قبضہ مافیا کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے 157 مقدمات درج کرکے 161ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ملوث 200سے زائد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ’’اسلحہ سے پاک اسلام آباد‘‘ مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ کیخلاف بھرپور کارروائیوں میں 2308ملزمان گرفتار ہوئے۔ ان سے 304رائفلیں، 92بندوقیں، 2200سے زائد پستول، 294خنجر اور 37,491 گولیاں برآمد۔ منشیات کے خلاف خصوصی مہم ’’نشہ اب نہیں‘‘ کے تحت 1801منشیات فروش گرفتار کیے گئے، جن میں تعلیمی اداروں کو منشیات فراہم کرنے والے 29ملزمان بھی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں