اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ’’گڈ سٹیزن مہم‘‘ کی قومی سطح پر پذیرائی
سوشل میڈیا پر شہریوں نے سراہا، پولیس،عوام کے درمیان دوستی کیلئے اہم اقدام قرار دیا
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ’’گڈ سٹیزن مہم‘‘ نے قومی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل کر لی، اس مہم کو سوشل میڈیا پر بڑے پلیٹ فارمز سمیت شہریوں نے خوب سراہا اور پولیس اور عوام کے درمیان دوستی کیلئے اہم اقدام قرار دیا۔ سی ٹی او نے بتایا کہ اس مہم نے نہ صرف اسلام آباد بلکہ قومی سطح پر توجہ حاصل کی ہے جس کو سوشل میڈیا پر بڑے پلیٹ فارمز سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اس عوام دوست مہم کو جاری رکھا جائیگا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان ایک مثبت دوستانہ ماحول پیدا ہو اور انفورسمنٹ کی بجائے شہری ایجوکیشن کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران روزانہ مختلف سڑکوں پر شہریوں کو یہ سٹیکر جاری کئے جاتے ہیں۔