چھٹی کے باوجود راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی مہم جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے اتوار کی سرکاری تعطیل کے روز بھی شہر بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنایا۔
تعطیل کے باوجودآر ڈبلیو ایم سی کا فیلڈ سٹاف مکمل جذبے اور عزم کے ساتھ متحرک رہا اور شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے مشن پر عمل پیرا نظر آیا۔ تمام بڑے بازاروں، مرکزی شاہراہوں، رہائشی علاقوں اور کمرشل زونز میں مینوئل سوئیپنگ، ویسٹ لفٹنگ، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن اور واشنگ سوئیپنگ کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں۔