ایجوکیشن کانفرنس نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل میں سنگِ میل ہو گی، ایپسما
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) کے زیراہتمام منعقدہ کل پاکستان ایجوکیشن کانفرنس کی کامیابی پر تنظیم کے رہنماؤں نے۔۔۔
مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کانفرنس نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل میں سنگِ میل ثابت ہو گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔