راولپنڈی، ٹریفک پولیس موبائل لائسنسنگ وینز کی ہفتہ وار شیڈول جاری

راولپنڈی، ٹریفک پولیس موبائل  لائسنسنگ وینز کی ہفتہ وار شیڈول جاری

راولپنڈی (خبرنگار) ٹریفک پولیس موبائل لائسنسنگ وینز عوام الناس کی خدمت میں کوشاں، دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ وار شیڈول جاری۔

موبائل پولیس وینزپیر کو ڈھوک سیداں اورراجہ بازار فوارہ چوک، منگل کوچونگی نمبر 8کھنہ روڈ اور مصریال گاؤں یونین کونسل رائیکا میرا، بدھ کو سردار مارکیٹ کلرسیداں، جمعرات کو بسالی گاؤں اور ڈھوک گگن جوڑیاں چکری روڈ، جمعہ مصریال چوک اور جھاورا پکٹ، ہفتہ کو خواجہ کارپوریشن اور خصالہ گاؤں اڈیالہ روڈ لائسنسنگ سہولیات فراہم کرے گی جبکہ اتوار کو اولڈ واران ڈپو صدر میں خصوصی رکشہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ موبائل پولیس خدمت صبح 9بجے سے شام 4بجے تک اپنے مقررہ پوائنٹس پر شہریوں کی سہولت کیلئے موجود ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں