بالن کی سوختہ لکڑی سے بھرے ٹرکوں کی پہلی کھیپ مری پہنچ گئی
720روپے من کے حساب سے 7ہزار من کے قریب لکڑی تقسیم کی جائے گی
مری (نمائندہ دنیا) برفباری والے علاقوں کی عوام کیلئے بالن کی سوختہ لکڑی سے بھرے ٹرکوں کی پہلی کھیپ مری پہنچ گئی۔ عوامی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا کہ کئی سال سے بند مری کیلئے راشن کی سوختہ لکڑی کے کوٹہ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے جو بازار سے آدھی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔ یونین کونسل روات، دیول، پھگواڑی، پوٹھ، سہربگلہ، دریاگلی، گھوڑا گلی سمیت دیگر یوسی میں تقسیم کی جائیں گی۔ ڈی ایف او مری عامر امتیاز کے مطابق ان یونین کونسلز میں 720روپے من کے حساب سے 7ہزار من کے قریب لکڑی تقسیم کی جائے گی۔