ہر ماہ کے پہلے جمعہ کو درس وحدیث محفل ذکر ہوگی، تحریک پیغام مصطفی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تحریک پیغام مصطفی نے قرآن وسنت کے نور کو عام کرنے شرعی مسائل کی رہنمائی۔۔۔
قرآن پاک کی تجوید سے پڑھانے کیلئے اورصیح تلفظ کی ادائیگی کیلئے پیغام مصطفی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کے تحت ہر ماہ کے پہلے جمعہ کو نماز مغرب کے بعد درس وحدیث سمیت محفل ذکر ہو اکرے گی۔ اس ضمن میں آج جامع مسجدالمجتبیٰ جی سیون فور میں محفل پیغام مصطفی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ جہانگیر شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔