پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 5 فوڈ پوائنٹس چیک، 4 کو جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 5 فوڈ پوائنٹس چیک، 4 کو جرمانے

3لاکھ 70سے زائد جرمانے ، بھابڑہ بازار اور کمرشل مارکیٹ میں کارروائیاں کی گئیں

راولپنڈی (آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کر دیئے ۔ بابڑہ بازار اور کمرشل مارکیٹ میں قائم 5فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جس دوران 4فوڈ پوائنٹس میں انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ ناقص صفائی، گندگی اور غلاظت کی موجودگی پر مجموعی طور پر 3لاکھ 70ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

چیکنگ کے دوران فوڈ پوائنٹس پر کام کرنے والے ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھے جبکہ متعدد مقامات سے ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش بھی برآمد ہوئیں، جس پر فوڈ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ترجمان نے کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں