علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کا شیڈول جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  کے داخلوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی سطح تک تمام تعلیمی پروگرامز میں داخلوں کا آغاز یکم جنوری 2026ء سے ملک بھر میں بیک وقت ہوگا۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق داخلوں کی یہ سہولت چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں بھی دستیاب ہو گی۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کیلئے بھی مختلف سطح کے تعلیمی پروگرامز آفر کئے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں