سال 2025، چھ ارب 99 کروڑ سے زائد کے واجبات وصول کئے، آئیسکو چیف

سال 2025، چھ ارب 99 کروڑ سے زائد  کے واجبات وصول کئے، آئیسکو چیف

اسلام آباد (اے پی پی) آئیسکو مینجمنٹ نے سال 2025میں صارفین کو معیاری اور بروقت آن لائن اور ڈیجیٹل سروسز کے افتتاح کے بعد اپنا میٹر اپنی ریڈنگ موبائیل ایپ اور جدید 118کال لائن سروسز کے ریجن بھر میں اجرا کو بھی یقینی بنایا۔

چیف ایگزیکٹیو آئیسکو خالد محمود نے کہا کے کسٹمر سروسزآپریشنز کنسٹریکشن گرڈ سروسزاور دیگر شعبوں میں شفافیت اور بروقت سروسز کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ڈیجٹلائزیشن پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کے انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بجلی چوروں کو 55کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کئے بجلی نادہندگان سے 6ارب 99کروڑ سے زائد کے واجبات وصول کئے، 3ہزار 185بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں