53 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

  53 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے  پروبیشنری افسران کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) 53 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران کے136 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ کیا۔۔۔

 ایوان بالا کے حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کے دورے کے دوران پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے قومی اُمور میں کردار سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ سینیٹ کی تاریخ اور اہم پارلیمانی مراحل پر مبنی خصوصی ڈاکومنٹری بھی ملاحظہ کی دورے کے دوران وفد کو سینیٹ ہال میں اجلاس کی کارروائی کے طریقہ کار، قانون سازی کے مراحل اور پارلیمانی کمیٹیوں کے نظام سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں