دھویں پر قابو پانے کیلئے 30,241گاڑیوں کو ایمیشن سٹیکرز جاری

 دھویں پر قابو پانے کیلئے 30,241گاڑیوں کو ایمیشن سٹیکرز جاری

روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 144گاڑیوں کو جرمانے ، دھواں چھوڑنے والی 185ضبط

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں شہر میں نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے اور آلودگی کم کرنے کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ اتھارٹی نے موٹر گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھویں پر قابو پانے کے لیے 30,241 گاڑیوں کو ایمیشن سٹیکرز جاری کیے ۔ مختلف قواعد کی خلاف ورزی پر 2,376 گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو منظم کرنے کے لیے 72 روٹ پرمٹ جاری کیے گئے ، جبکہ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والی 144 گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ حفاظتی معیارات پورے نہ کرنے (ان فٹ) پر 108 گاڑیاں ضبط کر کے متعلقہ تھانوں کو منتقل کی گئیں۔فضائی آلودگی میں کمی لانے کے ویژن کے تحت، اتھارٹی نے دھواں چھوڑنے والی 185 گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں