پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا
ضروری ریگولیٹری منظور ی کے بعد پی ٹی ایم ایل، ٹیلی نار کو ضم کیا جا ئیگا
اسلام آباد (دنیا رپور ٹ )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی نے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کے جاری شدہ سو فیصد حصص کی خریداری کا عمل مکمل کرکے باضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا ،آج سے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز، پی ٹی سی ایل کی سو فیصد ملکیتی ذیلی کمپنیوں کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی۔ یہ کمپنیاں پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون 4G)اور یو مائیکروفنانس بینک کے شانہ بشانہ پی ٹی سی ایل کا حصہ ہونگی ۔ ٹیلی نار پاکستان عبوری مدت کے دوران ایک علیحدہ قانونی ادارے کے طور پر کام جاری رکھے گا، ضروری ریگولیٹری منظور ی کے بعد پی ٹی ایم ایل اور ٹیلی نار پاکستان کو ضم کر دیا جائے گا جس سے نئی کمپنی نیٹ ورک صلاحیتوں میں توسیع، سپیکٹرم وسائل کی بہتر ترتیب اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق محفوظ، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر فعال خدمات فراہم کر یگی ۔