شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،آئی جی
جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف قانونی کارروائیاں مؤثر و نتیجہ خیز بنائی جائیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سکیورٹی /ایڈمنسٹریشن کے ساتھ میٹنگ کی، آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام، تفتیشی امور میں بہتری ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کئے جانے والے اقدامات ،فورس کی کارکردگی، آپریشنل حکمت عملی اور انتظامی امور سمیت موجودہ سکیورٹی چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف قانونی کارروائیاں مؤثر و نتیجہ خیز بنائی جائیں،انہوں نے کہا کہ تمام وسائل مؤثر انداز میں استعمال کئے جائیں اور انتظامی و آپریشنل کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے ، قبل ازیں سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت پولیس افسران کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، وفد نے آئی جی کے ساتھ ملاقات کی ۔