ایئر یونیورسٹی کے طلبہ کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس

ایئر یونیورسٹی کے طلبہ  کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ایئر یونیورسٹی، ایچ الیون کیمپس کے 94رکنی طلبا و طالبات کے ایک وفد نے فیکلٹی ممبر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ طلبہ کو سینیٹ میوزیم لے جایا گیا۔۔۔

 جہاں انہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل، ایوانِ بالا کے قومی امور میں کردار، سینیٹ کے کام کرنے کے طریقہ کار، سینیٹ انتخابات اور دیگر پارلیمانی امور سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفد کو ایک خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی ، وفد نے گلی دستور کا دورہ بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں