چھاپے ، 198کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار
اسلام آباد، لاہور، اٹک، کراچی، کوئٹہ سے برآمدہ منشیات میں192 کلوہیروئن شامل
اسلام آباد (دنیا نیوز) اے این ایف نے اسلام آباد، لاہور، اٹک، کراچی، کوئٹہ میں 6مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا،ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 198.15 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، جس میں 192کلو ہیروئن، 5.5کلو چرس، 122گرام آئس، 530گرام ویڈ اور 2گرام کوکین شامل ہے، ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
3 ملزم گرفتار