غیرت کے نام پر خاتون قتل ، پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی

 غیرت کے نام پر خاتون قتل ، پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی

مقتولہ ایک ہفتہ قبل قطر سے اپنے چچا شوکت، فیصل کیساتھ پاکستان آئی تھیرشتہ دار خاتون کے انکشاف پرملزمان ولید،اسرار، فیصل،شوکت کیخلاف مقد مہ درج

 راولپنڈی (خبر نگار)واہ کینٹ کے علاقہ لالہ زار کالونی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا ،مقتولہ ایک ہفتہ قبل قطر سے اپنے چچا شوکت اور فیصل کے ہمراہ پاکستان آئی تھی، لاش ہسپتال منتقلی کے دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر قبضہ میں لے لی ۔ سب انسپکٹر آصف اقبال کی مدعیت میں لڑکی کے غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ایک رشتہ دار خاتون نے بتا یا گزشتہ شام ہمارے گھر ولید، اسرار اور صابر آئے، والد، چچا فیصل، شوکت بھی موجود تھے ،تمام افراد گھر میں بیٹھ کر مشورہ کرتے رہے ، مقتو لہ کی بہن نے انکی باتیں سنیں، رات 10بجکر 20منٹ پر دروازہ پر دستک ہوئی ہمشیرہ سمیرہ عزیز اور میں نے چچی سعیدہ کو دروازہ کھولنے سے منع کیا۔چچا امتیاز نے قطر سے چچی کو فون پر دروازہ کھولنے کا کہا۔قریبی رشتے دار ولید، اسرار گھر میں داخل ہوئے ،صابر دروازے پر کھڑا رہا، بہنوئی سلیمان نے قطر سے چچی سعیدہ کو ویڈیو کال پر ولید وغیرہ کی بات کرانے کا کہا،ملزمان سمیرہ کو اوپر والی منزل کے رہائشی کمرے میں لے گئے، متن کے مطابق بہنوئی سلیما ن نے چچی سعیدہ کو کہا کہ ثنا کو سائیڈ پر لے جا ئو ،سمیرہ کو رات ساڑھے دس بجے ولید اور اسرار نے پستول سے گولیاں ماریں، ملزمان ولید،اسرار موقع سے فرار ہو گئے ،جس کے بعد چچا شوکت اور فیصل گھر پہنچ گئے ،میری ہمشیرہ کو قطر میں کسی غیر مرد کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے خاوند سلیمان نے دیکھا تھا۔ سمیرہ عزیز کو ولید، اسرار نے چچی سعیدہ اور صابر کے ساتھ باہم صلاح و مشورہ کرکے سلیمان کی ایما پرقتل کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں