کری روڈ پر زیرتعمیر دانش سکول تکمیل کے مراحل میں داخل

 کری روڈ پر زیرتعمیر دانش سکول تکمیل کے مراحل میں داخل

وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ تعلیمی منصوبے کا باضابطہ افتتاح کرینگے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت میں کری روڈ کے مقام پر زیرتعمیر دانش سکول وقت سے پہلے ہی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، جہاں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ امید ہے کہ رواں ماہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اس اہم تعلیمی منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے، دانش سکول منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کا عکاس ہے جس کا مقصد ملک بھر میں یکساں، معیاری اور جدید تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں