مری میں نیو ایئر نائٹ پر سیاحوں کیلئے مثا لی انتظامات کیے گئے
مری (نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے سال نو کے موقع پر سیاحوںکیلئے مثالی انتظامات کیے گئے۔۔۔
۔ ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکمے فیلڈ میں متحرک رہے۔ سال نو کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، سیاح فیملیز کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے اور نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے مال روڈ پر موجود رہی۔ سیاحوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔