ڈکیتوں کے دو گینگز کے 3افراد گرفتار،مال مسروقہ برآمد
راولپنڈی(خبر نگار) راول ڈویژن پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ۔۔۔
دو گینگز کے 3افراد کوگرفتار کرلیا، چھینا گیا موٹر سائیکل،مسروقہ لیپ ٹاپ و رقم 79 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، پیرودھائی پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے چھینا گیا موٹر سائیکل، مسروقہ لیپ ٹاپ و رقم 4 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا، رتہ امرال پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم 75 ہزار روپے برآمد کی ۔