پی ایم ڈی سی شفاف امتحانی معیارات نافذ کرے ،ڈاکٹر طاہر
مطالبات پورے نہ ہوئے تو پی ایم ڈی سی کے باہر احتجاج کرینگے ، پریس کانفرنس
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )پاکستان فارن ڈاکٹرزمیڈیکل گریجویٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم ڈی سی فوری طور پر بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ اور شفاف امتحانی معیارات نافذ کرے ،نا جائز طریقے سے ڈی لسٹ کی گئی یونیورسٹیاں جوپہلے ہی ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل سکولز سے تسلیم شدہ ہیں کو فوری طور پر بحال کیا جائے ، غیر قانونی طور پر سینکڑوں اہل ڈاکٹروں کو NRE-2 میں شرکت کرنے سے روکنے والی ماضی کی تمام پالیسیاں واپس لی جائیں، ایک ہفتہ میں مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب کی قیادت میں پی ایم ڈی سی کے باہر احتجاج کرینگے ،ان خیالات کا اظہارپاکستان فارن ڈاکٹرزمیڈیکل گریجویٹس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرطاہر نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کو پچھلے NRE-1 امتحانات کے تمام امیدواروں کے تفصیلی نمبر شائع کرنے چاہیے تاکہ طلباء اپنے نمبرز پاس ہونے کی شرح اورناکامی کی وجہ جان سکیں ،انہوں نے پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔