15 پتنگ سپلائر گرفتار،2ہزار سے زائد پتنگیں ، 35ڈوریں برآمد
راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15پتنگ سپلائر کوگرفتارکرکے 2 ہزار سے زائد پتنگیں اور ۔۔
35 ڈوریں برآمدکرلی، دھمیال پولیس نے 500 پتنگیں اور 15 ڈوریں،، پیرودھائی میں 430 پتنگیں 5 ڈوریں ، ٹیکسلا میں 300 پتنگیں اور 5 ڈوریں ، واہ کینٹ میں 250 پتنگیں ،صادق آباد میں 185پتنگیں اور 2 ڈوریں ، صدر واہ میں 158 پتنگیں ، چکلالہ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 105 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد کیں۔، ویسٹریج پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 100 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کیں ۔