ریٹائرڈ ملازمین کو فوری گریجویٹی ،کموڈیشن کی ادائیگی کی جائے ،ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاہے کہ یکم اپریل سے 30 جون 2023 کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز کو فوری طور پر گریجویٹی اور کموڈیشن کی ادائیگی کی جائے۔۔۔
آئندہ ہر ماہ پنشن کے ساتھ تین ماہ کی گریجویٹی اور کموٹیشن کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ اور مستقل شیڈول مرتب کیا جائے ۔اس حوالے سے ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین اسلم بٹ کی زیر صدارت ہوا، میرج گرانٹ اور فیئر ویل گرانٹس کی فہرستیں تمام ڈویژنل دفاتر کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کی جائیں۔