نرسنگ و مڈوائفری کونسل ،صدر ،نائب صدر کا انتخاب نہ ہوسکا

 نرسنگ و مڈوائفری کونسل ،صدر ،نائب صدر کا انتخاب نہ ہوسکا

سپیشل سیکرٹری صحت اور ڈی جی نرسنگ پنجاب کے امیدوار بننے پر اختلاف ،اجلاس ملتوی

اسلام آباد ( ایس ایم زمان)پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل آرڈیننس کے نافذ ہونے کے ساڑھے تین ماہ بعد بھی کونسل کے پہلے اجلاس میں صدر و نائب صدر کا انتخاب نہیں ہو سکا ، سپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت اور ڈی جی نرسنگ پنجاب کے امیدوار بننے پر انتخاب اختلاف کا شکار ہوگیا۔ اجلاس ایجنڈے کی کارروائی ہوئے بغیر ملتوی کردیا گیا، صدارتی آرڈننس کے نفاذ کے ساڑھے تین ماہ بعد گزشتہ روز پہلا اجلاس ہوا، سپیشل سیکرٹری صحت اسلم غوری کو کونسل کیلئے صدر اور ڈاکٹر علی فرحان نائب صدر نامزد کیا گیا، تاہم ڈی جی نرسنگ پنجاب طاہرہ صغیر اور خیبر پختونخوا کے نجی شعبے سے ممبر گلزار حبیب نائب صدر کے لیے مقابلے میں آ گئے ،جس پر اختلاف ہو گیا ،پارلیمنٹ نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈننس میں مزید ایک سو بیس دن کی منظوری دی ہے ۔ اسلم غوری اور ڈاکٹر علی زیدی نے دنیا کے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں