ڈیجیٹل نظام دفتری امور کو آسان بنائیں گے، کمشنر راولپنڈی
شہریوں کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بچانا ہے، تربیتی سیشن سے خطاب
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کہا کہ ای بز پورٹل اور e-FOAS سسٹم گورننس کو بہتر بنانے ، شفافیت میں اضافہ اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعارف کیے گئے ہیں۔ سسٹم کو تمام محکموں میں جلد از جلد نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام دفتری امور کو آسان بنائیں گے اور اس سے دستی کارروائی میں نمایاں کمی اور سروس ڈیلیوری زیادہ مؤثر ہو گی۔ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بچانا، وقت اور وسائل کی بچت کو یقینی بنانا اور پیپر لیس گورننس کو فروغ دینا ہے ۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ای بز پورٹل اور e-FOAS سسٹم کی لانچ کے لئے منعقدہ ٹریننگ سیشن کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔