گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی، جرمانے کئے جائیں، رندھاوا
چیئرمین سی ڈی کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری بارے اجلاس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری کے حوالے سے اجلاس ہوا، موجودہ نظام کی بہتری اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کے تحت صفائی ستھرائی کے مسائل کا فوری اور پائیدار حل اپنانا چاہتے ہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ شہر میں گندگی پھیلانے اور کوڑا کرکٹ کے غیر مقررہ مقامات پر پھینکنے والے عناصر کیخلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، ٹرانسفر سٹیشن کی اپگریڈیشن اور جدید لینڈ فل سائٹس کے قیام کے حوالے جائزہ لیا گیا۔