قائداعظم یونیورسٹی، ایچ ای سی کے زیر اہتمام قومی یوتھ سیمینار
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی آڈیٹوریم، قائداعظم یونیورسٹی میں۔۔
قومی یوتھ سیمینار بعنوان \"Youth and the Future of Pakistan\" منعقد کیا۔ سیمینار میں پالیسی سازوں، تعلیمی قائدین، میڈیا نمائندگان اور طلبہ کو یکجا کیا گیا اور نوجوان قیادت، ڈیجیٹل شہریت، ادارہ جاتی اعتماد اور قومی یکجہتی جیسے اہم موضوعات پر غور و خوض کیا گیا۔