مردان، محکمہ ایکسائز کے زیراہتمام اینٹی ڈرگ آگاہی سیمینار
مردان (نمائندہ دنیا) محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے تعاون سے یاسمین بی بی گرلز ڈگری کالج پیر سعادی میں ایک مؤثر اینٹی ڈرگ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔
۔ سیمینار کا مقصد طالبات کو منشیات کے مضر اثرات، ان کی اقسام، پھیلاؤ کی وجوہات، تعلیمی و سماجی نقصانات اور انسداد کے عملی اقدامات سے آگاہ کرنا تھا، سینکڑوں کی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔