اسلام آباد ،12اشتہاریوں سمیت 24جرائم پیشہ افراد گرفتار
شالیمار، سنبل، سبزی منڈی، کھنہ، بہارہ کہو میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 12 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ اس سلسلے میں شالیمار، سنبل، سبزی منڈی، کھنہ، سہالہ، ہمک، نیلور اور تھانہ بہارہ کہو پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 157گر ام آ ئس، مختلف بو ر کے آ ٹھ عددپستول، دو رائفلیں، ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔