راولپنڈی، 41روز کے دوران 371پیشہ ور بھکاری گرفتار
راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 41روز کے دوران۔۔
شہر بھر سے 371پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد میں 151مرد، 203خواتین اور 17خواجہ سرا شامل ہیں، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ۔