مری میں سرچ آپریشن، 320گھروں 40گیسٹ ہاؤسز، 55دکانوں کی چیکنگ

مری میں سرچ آپریشن، 320گھروں  40گیسٹ ہاؤسز، 55دکانوں کی چیکنگ

مری (نمائندہ دنیا) تھانہ مری اور چوکی گھوڑا گلی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن۔۔

، 320گھروں، 40گیسٹ ہاؤسز اور 55دکانوں کی جامع تلاشی لی گئی۔ ڈرون کے ذریعے علاقے کی مؤثر سرویلنس بھی کی گئی اس کے علاوہ 480افراد اور 80گاڑیوں کی بھی مکمل پڑتال کی گئی، کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے گئے، مزید برآں اشتہاری مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں