سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

مہاجرین کے حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی تیاری اور نظرثانی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر راجہ شکیل نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر کی ہدایت پر ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی جس میں مہاجرینِ جموں و کشمیر کے حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی تیاری اور نظرثانی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر تکنیکی معاونت، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی کہ مہاجرین حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور قانون کے مطابق مکمل ہو سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں