موٹرسائیکل پر ایم ٹیگ، سینٹرز کے اوقات کار تبدیل
26نمبر اور پھلگراں ٹول پلازے پر 24گھنٹے ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت میسر ہوگی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلز پر ایم ٹیگ لگنے کا معاملہ پر شہریوں کی سہولت کیلئے ڈی جی ایکسائز کا ایم ٹیگ سینٹرز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 26نمبر اور پھلگراں ٹول پلازے پر 24گھنٹے ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت میسر ہوگی، شہری صبح 9بجے سے رات 9بجے تک ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ ایف نائن پارک، پولیس چیک پوسٹ جی 14میں صبح 9سے رات 9بجے تک ایم ٹیگ لگوایا جا سکے گا۔ گلبرگ گرین، فیض آباد اور ملپور میں سہولت صبح 9سے شام 5بجے تک میسر ہوگی۔ گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامن کوہ، مری روڑ نزد ٹیولپ ہوٹل بھی سینٹر شام 5بجے تک کھلے رہیں گے، راوت ٹی کراس صبح 9سے رات 9بجے تک نئے اوقات کار پر عمل درآمد ہوگا۔ نائنتھ ایونیو، مارگلہ ایونیو، ایکسائز آفس صبح 9سے شام 5بجے تک سہولت میسر ہوگی۔