مری، آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام سرکاری نرخوں پر فروخت
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں آٹا سمگلنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔۔
کمرشل گاڑیوں کے ذریعے سمگل کیا جانے والا آٹے کا ذخیرہ مقررہ چیک پوسٹ پر روک لیا۔ تلاشی کے دوران گاڑیوں سے بڑی مقدار میں آٹا برآمد ہوا جسے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تحویل میں لے لیا گیا، انتظامیہ کے مطابق ضبط شدہ آٹا تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ایسے علاقے میں سرکاری نرخوں پر فروخت کیا گیا۔