آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تلہ گنگ میں احتجاجی ریلی
شرکا کا الکرم چوک پر دھرنا، امریکی و اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اتوار کے روز تلہ گنگ شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سید تقلید رضا شاہ سابق ایم پی اے، مولانا امین حیدری، مولانا عاشق نقوی، سید حبیب شاہ اور سید ضیا شاہ کاظمی نے کی۔ ریلی کے شرکا نے الکرم چوک پہنچ کر دھرنا دے دیا، انہوں نے امریکی و اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا نے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کر کے امت مسلمہ کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے، امت مسلمہ کو سمجھنا ہو گا یہود و نصاریٰ ایک ایک کر کے مسلمان ملکوں پر بمباری کر رہے ہیں اور انہیں اپنا غلام بنانے کیلئے اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں۔ ضرورت ہے کہ تمام مسلمان ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں، اس موقع پر شیعہ رہبر کمیٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا۔