بجلی کھمبوں کی منتقلی،پشاور روڈ پر آ ج ٹر یفک عارضی معطل رہیگی
شہری صبح 7تا شام 7بجے متبادل روٹس استعمال کریں، سٹی ٹریفک پولیس
راولپنڈی (اے پی پی) پشاور روڈ پر جاری تعمیراتی منصوبے کے سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے آج پیر کیلئے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ آئیسکو پشاور روڈ پر جاری تعمیراتی منصوبے کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی منتقلی و تنصیب کا کام انجام دے گی۔ سی ٹی پی کے ترجمان کے مطابق پیر کو صبح 7بجے سے شام 7بجے تک پشاور روڈ کے مختلف حصوں میں بجلی کے کھمبے منتقل کیے جائیں گے جس کے باعث شہر کی اس اہم شاہراہ پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جائے گا۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں پشاور روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل روٹس کا استعمال کریں۔